تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

گوکچہ کا دوسری بار طلاق لینے کا فیصلہ

ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی نے دوسری بار طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، برکو کیراٹیلی اور انکے شوہر، گلوکار سنان آکچل نے طلاق کے لیے اپیل دائر کردی ہے۔

اداکارہ برکو کیراٹیلی نے گلوکار سنان آکچل کے ساتھ پہلی دفعہ دسمبر 2018 میں ایمسٹرڈیم میں شادی کی تھی جوکہ صرف نو ماہ تک چل سکی اور 2019 میں طلاق ہو گئی۔

پھر ان دونوں نے گزشتہ سال فروری میں دوسری بار شادی کی اور اب اطلاعات کے مطابق دونوں نے طلاق لینے کے لیے اپیل دائر کردی ہے۔

یاد رہے کہ برکو کیراٹیلی نے اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کو اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button