Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںخواتینخواتین کے مسائل

بریسٹ کینسر: ہر چھیالیس سیکنڈ میں ایک موت

انسانی جسم کا ایک ایسا خلیہ جو مرنے سے انکاری ہو.اپنی حیات کی تگ دو میں کسی امربیل کی طرح ایسے پھلتا بڑھتا ہے کہ خود انسان ہی ختم ہوجاتا ہے۔ یہ کینسر ہے!

اقوام متحدہ کے سال 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کینسر سے لگ بھگ ایک کروڑ اموات ہوئیں۔ گو کہ ان اموات میں اب بھی پھیپھڑوں کے سرطان سے ہونے والی اموات کی تعداد زیادہ ہے لیکن کینسر کے سالانہ مجموعی کیسز میں چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر کے کیسز کی تعداد اب پھیپھڑوں کے سرطان کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف کونوں میں ہر چھیالیس سیکنڈ میں ایک عورت بریسٹ کینسر سے زندگی کی جنگ ہار جاتی ہے۔

پاکستان پر نظر ڈالیں تو گلوبل کینسر آبزرویٹری کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کینسر کی تمام اقسام کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کے کیسز کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے اور اموات کی شرح بھی۔

کینسر پر اعدادوشمار فراہم کرنے والے آن لائن پورٹل گلوبوکین کے مطابق سال 2020 میں پاکستان میں خواتین میں چھاتی کے سرطان کے 25,928 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12,725 اموات ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!