تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کیا رابعہ بٹ پیا گھر چلی گئی ؟

پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

رابعہ بٹ کی جانب سے گزشتہ روز دلہن بنے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اُن سے مداحوں کی جانب سے مزید شادی کی تصویریں شیئر کرنے کی فرمائش کی گئی۔

رابعہ بٹ نے اپنے کمال حسِ مزاح کا استعمال کیا اور ایک مداح کو جواب دیا کہ پہلے لوگ شادی کا کھانا مانگتے تھے اب تصویریں مانگتے ہیں۔

ایک اور منیب نامی صارف نے رابعہ بٹ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشاءاللہ شادی بہت بہت مبارک ہو۔

صارف کے جواب میں رابعہ بٹ نے شکریہ لکھا ، جس سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر 37 سالہ ماڈل کے حوالے سے یہ افواہیں بےبنیاد ہیں، جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا ہے وہ برائیڈل کٹیور ویک کی ہے جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

دسمبر میں اداکارہ نے اسی لباس میں مزید تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button