تازہ ترینخبریںپاکستان

اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کیخلاف لائی جائے یا اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف؟ آج نون لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سےبات کے بعد تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی طےہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف آئینی اور قانونی آپشنز کے استعمال کے حق میں ہیں، جبکہ نون لیگ کے بعض رہنماؤں کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی سی ای سی سے منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کوآگاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات کے بعد تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی طے کی جائے گی، جبکہ تحریک عدم اعتماد پر ایک مؤقف اپنانے کے بعد رابطے شروع کئے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ پیپلز پارٹی کو ق لیگ سے رابطے کا ٹاسک دیا جائے گا، جہانگیر ترین کے ساتھ 6 ایم این ایز سے بھی پیپلز پارٹی بات کرسکتی ہے۔

جہانگیر ترین سے مخدوم احمد محمود پہلے ہی رابطے میں ہیں، حکومت کے ناراض ارکان میں سےکچھ کا تعلق پنجاب اور باقی کا کے پی کے سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button