تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنے والے دولہا کی شادی ہال میں پٹائی

ریاست اتر پردیش کے ایک شادی ہال میں دولہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر دلہن کے گھر والوں نے دولہے کی پٹائی کردی۔

نکاح کی تقریب سے عین قبل دولہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے ۔

دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دولہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔

دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ کو غصہ آگیا اور انہوں نے دولہا کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button