تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گینگ ریپ کی متاثرہ خاتون بھائی کے ہاتھوں قتل

پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے ایک گاؤں  میں بھائی نے گینگ ریپ کا شکار ہونے والی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں با اثر خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کی جانب سے 28 سالہ خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف لکسیاں تھانے میں مقدمہ درج ہے تاہم مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ظلم کا شکار ہونے والی خاتون کے بھائی نے مبینہ طور پر اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بہن کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا بھائی ریپ میں ملوث 4 ملزمان کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ پولیس نے ریپ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا، ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاندان پر ’مفاہمت‘ کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ریپ کرنے والے ملزمان پہلے ہی عدالت سے 11 فروری تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button