![](https://i0.wp.com/jehanpakistan.pk/wp-content/uploads/2022/02/corona-1-scaled.jpg?fit=2560%2C1764&ssl=1)
پاکستان نے محض تین روز کے دوران کووڈ 19 ویکسینز کے 50 لاکھ سے زائد ٹیکے لگا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
ملک میں یومیہ ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگانے سے متعلق اعلان وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلسل 3 روز کے دوران یومیہ ویکیسن کی ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ڈیزائن کردہ ملک بھر میں جاری موبائل ویکسینیشن مہم پر تمام صوبوں کی مدد سے عمل درآمد کیا جارہا ہے اور یہ مہم شاندار نتائج دے رہی ہے۔
Highest daily vaccination records set 3 days in a row. Nation wide mobile vaccination campaign designed by NCOC and being implemented with help of provinces producing outstanding results. Target is to reach all citizens to allow us to finally end all covid related restrictions
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 6, 2022