بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے خلاف نت نئے پروپیگنڈے بناتے رہتے ہیں، حال ہی میں پنجگور اور نوشکی حملوں میں ایک صارف نے ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے عثمان مختار کی موت کا دعویٰ ہی کر ڈالا۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں عثمان مختار میجر دانیال کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
Okaaayyyyy then. pic.twitter.com/98U5WgYy5Z
— Usman Mukhtar (@MukhtarHoonMein) February 5, 2022
بھارتی صارف نے عثمان مختار کی فوجی وردی میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔
صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ عثمان مختار نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ’اچھا پھر ۔‘
ایک اور ٹوئٹ میں عثمان مختار نے کہا کہ ’ڈئیر پروپیگنڈا، اپنی اوقات میں رہیں، میں زندہ ہوں۔‘
خیال رہے کہ دہشتگردی کی لہر شدید ہوگئی، پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے باعث 7 فوجی جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔