تازہ ترینخبریںپاکستان

مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیان میں آج 5 فروری یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرأت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button