تازہ ترینخبریںکاروبار

صارفین کی تعداد کم، فیس بک کو 200ارب ڈالر کا نقصان

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی تعداد میں بڑی کمی سے کمپنی کو تقریباً 200ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ایکٹیو صارفین کی تعداد میں کمی نے 18سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹیو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر ایک ارب 92کروڑ 90لاکھ پر آ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد ایک ارب 93کروڑ تھی۔
فیس بک کی یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے جبکہ ایڈورٹائزرز نے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی۔
نیویارک کے حصص بازار میں میٹا کے شیئرز میں بھی 20فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میٹا کی سٹاک مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 200ارب ڈالر کم ہو گئے جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر، سنیپ اور پنٹریسٹ کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button