تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

آن لائن کرسی خریدنے والی خاتون کو حیرت کا شدید دھچکا

نیو یارک میں رہائش پذیر خاتون کو مہاراجہ سٹائل کی کرسی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے جھٹ آن لائن آرڈر دیدیا تاہم جب کرسی ان کو موصول ہوئی تو انہیں حیرت کا شدید دھچکا لگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے آن لائن شاپنگ کے دوران ایک خوبصورت مخملی کرسی برائے فروخت دیکھی، یہ مہاراجہ سٹائل کی کرسی تھی جسے انتہائی نفاست سے تیار کیا گیا تھا اور لکڑی کا ڈیزائن بھی انتہائی شاہانہ تھا۔ انہیں یہ کرسی اتنی بھائی کہ فورا ہی آرڈر دے ڈالا۔
ڈلیوری ملنے پر وہ حیرت میں مبتلا ہو گئیں کیونکہ پیکنگ اتنی چھوٹی تھی کہ وہ سمجھ نہ سکیں کہ یہ کرسی ہے یا غلطی سے کوئی دوسری چیز بھجوا دی ہے۔
تجسس کے مارے انہوں نے جب پیکنگ کو کھولا تو اندر سے کرسی تو وہی نکلی مگر وہ صرف ایک کھلونا تھی، جسے بچے کھیلنے کیلئے استعمال کرتے ہیں یا جسے شو کیس میں سجایا جا سکتا ہے۔
خاتون کو اپنی خواہش کا خون ہونے پر اتنا صدمہ ہوا کہ واقعہ ٹک ٹاک پر شیئر کر دیا۔ صارفین نے آن لائن شاپنگ کو ایک مرتبہ پھر ناقابل بھروسہ قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button