تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ڈرامہ ’پری زاد‘ کا آخری سین بھارتی فلم کا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین ڈراموں میں سے ایک، حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے ڈرامے پری زاد کے آخری سین سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس کا سبب اس سین کا بھارتی فلم کے ایک سین کی چربہ ہونا ہے۔

نجی ڈرامہ چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے پری زاد کے آخری سین کوسوشل میڈیا پر بھارتی فلم ’فنا‘ کے ایک سین کی نقل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ پری زاد اور فلم فنا کے اِن دونوں سینز کا کولاج بنایا ہوا ہے۔

ڈرامہ پری زاد کے آخری سین میں ڈرامے میں عینی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  یمنیٰ زیدی اداکار احمد علی اکبر (پری زاد) کے چہرے کے خدو خال کو اپنے انگلیوں کی مدد سے بالکل اسی طرح محسوس کرنے کی کوشش کرتی ہے جیسے فنا فلم میں اداکارہ کاجول برسوں بعد عامر خان سے ملنے پر اُن کے چہرے کو اپنی انگلیوں سے محسوس کرتی ہے۔

اِن دونوں سین کی ویڈیوز کا کولاج بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ہے جس سے متعلق انٹرنیٹ صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ڈرامہ پری زاد کے سین کو زیادہ بہتر قرار دیا جا رہا ہے ۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button