تازہ ترینخبریںسپورٹس

وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیان، اولمپیئن رشید الحسن پر10سال کی پابندی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن پر10سال کی پابندی عائد کر دی،

رشید الحسن نے پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید الحسن پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی حکومت کی ہدایت پر عائد کی گئی ہے۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ رشید الحسن جونئیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا۔ آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے رشید الحسن کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیا ہے۔

رشید الحسن جونئیر پر ٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے پیمرا کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ اولمپئین رشید الحسن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بیان دینے پر دس سال کی پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

1984کے لاس اینجلز اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئین رشید الحسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں،

عمران خان نے بطور وزیر اعظم کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے پابندی کا فیصلہ درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر پابندی عائد کرنا غلط ہے، میں نے عمران خان کے خلاف کوئی توہین آمیز بیان نہیں دیا،ا نصاف کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button