تازہ ترینخبریںدنیا

شام میں امریکی آپریشن، داعش کے سربراہ نے خود کو بم سے اڑا لیا

ادلبٜ شام میں امریکی فوج کے انسداد دہشتگردی مشن کے دوران داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی نے خود کو اور اپنے اہلخانہ کو بم سے اڑادیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق 2019کے مشن جس میں داعش کا پہلا لیڈر جنید البغدادی ہلاک ہوا تھا، کے بعد سے امریکا کا یہ دوسرا بڑا مشن تھا جس میں داعش کا دوسرا لیڈر القریشی ہلاک ہوا ہے۔

داعش کے سربراہ کی ہلاکت کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کی صبح کو کیا۔

جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ایڈ او کیفی نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ امریکی فوج اور داعش کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں ابو ابراہیم نے امریکی حملے کے دوران خود کو اور اپنے اہلخانہ کو بم سے اُڑا دیا۔

ہلاک شدہ 13 افراد میں4 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں تاہم پینٹاگون کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں میں ایک بھی امریکی اہلکار شامل نہیں ہے۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مشن کا انتظام سینٹرل کمانڈ نے سنبھالا ہوا تھا جو مشرقی وسطیٰ میں فوجی آپریشنز اور دیگر سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button