تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم سی نے عسکری پارک کا انتظام سنبھال لیا

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں عسکری پارک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر کے آخری ہفتے میں عسکری حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ عسکری پارک کا کنٹرول کے ایم سی کے سپرد کردے۔

کے ایم سی انتظامیہ کے ترجمان سکندر بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید خان اور سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز علی ابڑو نے پارک کا دورہ کیا اور ایک اجلاس میں پاک کا کنٹرول عسکری حکام سے لے لیا۔

کے ایم سی کی جانب سے کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد پارک میں عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا ہے اور عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک رکھ دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر سربراہی دو رکنی بینچ نے کے ایم سی کو ہدایات دی تھیں کہ وہ پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں اور اسٹرکچر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اس کی تمام 38ایکڑ زمین پارک کے لیے ہی استعمال کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button