تازہ ترینخبریںپاکستان

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

امیر تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،

شادی کی تقریب آبائی گاؤں نکا کلاں اٹک میں ہوئی،نکاح سابق چیئرمین رویت حلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا،

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق حق مہر کی رقم گیارہ ہزار روپے مقرر کی گئی،

شادی کی تقریب مختصر تھی اور نکاح کے ساتھ ہی رخصتی بھی ہو گئی،شادی کی تقریب میں خاندان، قریبی رشتہ داروں اورتحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اراکین و کارکنا ن نے شرکت کی،

دولہن کا تعلق ضلع اٹک کے نواحی گاؤں نکا کلاں سے ہے،

ترجمان تحریک لبیک پا کستان کا مزید کہنا تھا کہ ولیمے کی تقریب6 فروری بروز اتوار لاہور سبزہ زار اسٹیڈیم میں ہوگی،

حافظ سعد حسین رضوی نے شادی کے موقع پر سفید سوٹ اور کوٹ،سر پر براؤن رنگ کا امامہ باندھ رکھا تھا،نکاح کی تقریب کے دوران حافظ سعد حسین رضوی آبدیدہ ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button