تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم وفاقی وزراء کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وزیراعظم کا بیجنگ پہنچنے پر چین کے سفر اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان 4 روز تک چین میں قیام کریں گے، ان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور اس کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button