تازہ ترینخبریںدنیا سے

بھارت دو حصوں میں بٹ چکا، خطرات بھی بڑھ گئے

بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے، اب ایک بھارت نہیں رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کے دوران کہا کہ ایک بہت امیر افراد کا بھارت اور دوسرا غریب افراد کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس آیس اور بی جے پی بھارت کی بنیادوں کو کمزور کررہی ہیں، دس پندرہ سال بعد بھارت کمزور ہوچکا ہوگا۔

راہول گاندھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچاس سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری بھارت میں اس سال ہے، آج بھارت مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں بڑی اسٹریٹیجک غلطیاں کی ہیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئی ہیں، بھارت اب خطرے کی زد پر ہے۔

راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو کورونا کا ویریئنٹ (ڈبل AA) قرار دیتے ہوئے مودی کو بھارت جوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button