
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
خاتون رپورٹرکو براہ راست نشریات کے دوران گاڑی نے ٹکر مار دی
ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر کو براہ راست نشریات کے دوران ایک گاڑی نے ٹکر ماردی۔
یہ واقعہ امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے شہر ہنٹنگٹن میں اس وقت پیش آیا جب روڈ سے موسم کی صورت حال براہ راست بتاتے ہوئے خاتون رپورٹرکو ایک گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ دور جاگری تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں اور انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔
خاتون رپورٹر نے حادثےکے باوجود بھی فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتی اور اینکر سمیت ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور اور ناظرین کو یقین دلایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کچھ نہیں ہوا۔
چند لمحوں بعد خاتون رپورٹر نے دوبارہ کیمرے کے سامنے آکر مسکراتے ہوئے رپورٹنگ شروع کردی