تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا

پنجاب میں بارش کی جھڑی جاری ہے، مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، مری، گلیات میں آسمان سے گرتی برف نے مناظر حسین بنا دیئے۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی ابر رحمت برسا۔ مریدکے، پاکپتن، قصور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ گلیات، ایوبیہ میں آسمان سے گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔

نتھیا گلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں بھی برفباری ہوئی۔ پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، ہر منظرسفید ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بارشوں اور برفباری کا اسپیل جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button