تازہ ترینخبریںپاکستان

ماہ رجب المرجب کا چاند نظرآگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی

ماہ رجب المرجب 1443 کا چاند نطر آگیا ، یکم رجب المر رجب 1443ہجری 3 فروری 2022 بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ شب معراج 27 رجب ، یکم مارچ 2022 بروز منگل کو ہوگی۔

ماہ رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر کورونا سے بچاؤ اور دہشت گردی کے خاتمے، ملکی سلامتی و استحکام، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button