تازہ ترینخبریںپاکستان سے

بیرون ممالک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

مختلف ممالک سے ہوائی سفر کرکے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اس سلسلے میں تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق پانچ جنوری 2022 سے 31 جنوری تک کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 78 ہزار 317 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی پہنچنے والے 469 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ 77 ہزار 848 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق 2141 پروازوں کے ذریعے 3 لاکھ 930 مسافر کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ان میں شامل بخار، زکام اور کھانسی کے شکار مشتبہ مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 13 جنوری سے 2 فروری تک گھروں میں قرنطینہ کرنے والے مسافروں کی تعداد 167 ہے۔

مسافر مختلف پروازوں کے ذریعے جدہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک سے کراچی پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button