تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گذشتہ سال چینی کا بحران کیسے ہوا؟ ایف آئی اے تحقیقات میں اہم انکشافات

گزشتہ سال چینی کا بحران کیوں ہوا اور قیمتوں میں اچانک اضافہ کیسے ہوا ؟ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں چینی کے ٹینڈر کھولے گئے، ترکی کی کمپنی نے سب سے کم بولی لگائی اور چینی کا ٹینڈر حاصل کیا۔

ٹینڈر کے ذریعے پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی سپلائی کی جانی تھی۔ سپلائر کی جانب سے گرینٹی کے طور پر نجی بینک کے جعلی دستاویزات جمع کروائے گئے۔ معاملہ سامنے آنے پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ٹینڈر منسوخ کر دیا تھا۔

چینی کی برآمدات کے لیے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، جس سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، کیس میں مقامی کمپنی کے نمائندے محمد عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button