تازہ ترینخبریںدنیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کو نسلی عصبیت کا مرتکب قرار دیدیا

لندنٜ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کو نسلی عصبیت کا مرتکب قرار دے دیا۔ 2سو سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کو بے نقاب کیا۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے211 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر غاصبانہ نظام مسلط کر رکھا ہے،
فلسطینی شہری اسرائیلی انتظامیہ کے ہاتھوں غاصبانہ رویہ کا شکار ہیں، صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ دہائیوں سے بیرون ملک مہاجر کیمپوں میں مقیم مہاجرین کو واپس نہیں آنے دیا جاتا اور ان کی زمینوں پر زبردستی قبضے کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غاصب صیہونی ریاست کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button