تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل میں بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے والا کون؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں ہونے والے سنسنی خیز میچز سے شائقینِ کرکٹ لطف اندوز ہورہے ہیں، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رواں ایڈیشن میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان سپر لیگ میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کی جانب سے 175رنز کا ہدف دیا گیا تھا، مگر سرفراز احمد الیون 168 رنز تک محدود رہی۔

عداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب تک 28 کھلاڑیوں نے بطور کپتان اپنے فرائض سر انجام دیئے ہیں، جن میں10 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

2016 سے شروع ہونے والی اس لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی سب فرنچائز نے اپنے کپتان تبدیل کئے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے ایڈیشن کے میچز پر ایک نظر ڈالی جائے تو اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد سرفہرست ہیں، عماد وسیم دوسرے، ڈیرن سیمی تیسرے، شعیب ملک چوتھے اور مصباح الحق اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button