تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

جاپان کا ایف 15طیارہ اڑان بھرنے کے بعد لاپتہ

جاپان کا ایف 15طیارہ اڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ جاپانی وزات دفاع کا کہنا ہے کہ آج لاپتہ ہونے والا ایف 15طیارہ جاپانی ایئرسیلف ڈیفنس فورس کا ہے۔ طیارے کے لاپتہ ہونے سے متعلق تحقیقات جارہی ہیں۔

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق طیارے نے وسطی جاپان کے کوماٹسو ایئربیس سے ٹیک آف کیا اور مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب بحیرہ جاپان پر محو پرواز تھا جس کا فاصلہ ایئربیس سے پانچ کلومیٹر ہے، وہاں راڈر سے غائب ہوگیا۔

جاپانی فضائی دفائی نظام کے ترجمان کے مطابق طیارہ دو افراد کی گنجائش والا ہے لیکن اس وقت یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس میں کتنے افراد موجود تھے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button