تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بختاور بھٹو کا شوہر کیلئے ’جرابوں‘ کا گلدستہ

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمد چوہدری کو ’جرابوں‘ کا گلدستہ تحفے میں دے دیا۔

گزشتہ روز بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری بھی شیئر کی۔

محمود چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک گلدستے کی تصویر شیئر کی جوکہ پھولوں کا نہیں بلکہ ’جرابوں‘ کا گلدستہ تھا۔

جرابوں کا گلدستہ محمود چوہدری کو اُن کی اہلیہ بختاور بھٹو کی طرف سے شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفے میں دیا گیا ہے۔

محمود چوہدری نے اس انوکھے گلدستے کے لیے قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اہلیہ بختاور بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو گزشتہ برس کے آغاز میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button