تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر اور ریال کی اڑان جاری، یورو اور پائونڈ کی قدر میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر اور ریال کی اڑان جاری رہی جبکہ یورو اور پائونڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر اتار چڑھائو کے بعد 179 روپے سے نیچے آگیا

جبکہ ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 177روپے کی سطح کو چھونے کے بعد دوبارہ 177 روپے سے نیچے آگئے۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 54پیسے بڑھ کر 176.77روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے گھٹ کر 178.50روپے ہوگئی۔

برطانوی پائونڈ کے انٹربینک ریٹ 2.90روپے گھٹ کر 236.36روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر 241روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 2.80روپے گھٹ کر 196.86روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.50روپے گھٹ کر 199.95روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 87پیسے بڑھ کر 47.11روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 25پیسے بڑھ کر 47.45 روپے ہوگئی۔

بیرونی ادائیگیوں کے دبائو سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث گزشتہ ہفتے ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ ہفتے کے بعض کاروباری سیشنز میں ڈالر کی قدر کم بھی ہوئی لیکن غیریقینی معاشی کیفیت نے ڈالر کی اڑان کو سہارا دیا۔

کروڈ آئل کوئلے اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کے اجرائ نے ڈالر کی اڑان کو محدود رکھا، آئی ایم ایف سے ڈیل ہونے کی صورت میں ڈالر کی تنزلی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button