تازہ ترینجرم کہانیخبریں

صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم گرفتار! شوٹر بھی پکڑ لیا

پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مبینہ ملزم مشہور جیولر کے مالک عامر بٹ اور 3ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کاقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،قتل کی وردات میں ملوث مبینہ ملزم مشہور جیولر کے مالک ملزم عامر بٹ کو سی آئی اے نے جیل روڈ سے کار شوروم سے گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ عامر بٹ اسلام آباد گیا ہوا تھا،لاہور پہنچنے پر پکڑا گیا ہے، اس نے اپنی گرفتاری خود دی ہے۔اس موقع پر جیل روڈ کے دیگر شورومز کے مالکان بھی موجود تھے۔

واضع رہے کہ پولیس نے اس سے قبل 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے رکھا تھا جن کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ اجرتی شوٹرز ہیں اور تفتیش کے دوران عامر بٹ کا نام سامنے آیاتھا۔

ذرائع کے مطابق مقتول حسنین شاہ کو جیولر گروپ نے قتل کروایا،جیولر گروپ شہر میں زیورات دے کر سود کا کام کرتا ہے۔مقتول کا ان سے لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے 3 شوٹرز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

شبہ ہے ملزمان صحافی کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔

صحافی حسنین شاہ کا قاتل شوٹر بھی پکڑا گیا، سٹی ڈویژن پولیس نے گاڑی پر ریکی کرنے والے ملزم امجد پاشا کو بھی گرفتارکر لیا، حیدر شاہ اور اس کے ساتھی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق شوٹر کا ساتھی امجد پاشا کیپٹل ٹی وی کے دفتر سے حسنین شاہ کی ریکی کر رہا تھا۔

ریکی کرنے والاملزم امجد پاشا بذریعہ کال اپنے ساتھیوں کو معلومات دے رہا تھا، ملزموں کو مزیدتحقیقات کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

صحافی کو لین دین کے تنازع پر قتل کیے جانے کا امکان ہے،علاوہ ازیں پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button