تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لڑکی سے زیادتی کا واقعہ اسپتال میں پیش نہیں آیا، ترجمان جناح اسپتال

18 سالہ لڑکی سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے معاملے پر ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ اسپتال میں نہیں بزرٹہ لائن میں پیش آیا ہے۔

ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر اجمل خان کا لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر کہنا ہے کہ واقعہ جناح اسپتال کالونی میں نہیں پیش آیا بلکہ بزرٹہ لائن میں پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کا نام آنے سے مریضوں میں خوف اور ادارے کا نام بدنام ہوگا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال کالونی کی رہائشی 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ 5 ماہ قبل پیش آیا جس میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار رانا مختیار کی جانب سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لیکن واردات کا مقدمہ گزشتہ روز وومن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقدمے میں نامزد پولیس اہلکار رانا مختیار نے خود کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں اور حقائق کی روشنی میں مقدمے کی تفتیش کی جائیگی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button