تازہ ترینخبریںدنیا

ناروے میں مذاکرات کا آغاز، طالبان کا منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

اوسلوٜ طالبان نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان ناروے میں مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا اے پی کے مطابق طالبان کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ افغانستان کے 10 بلین ڈالز کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا ہوگا۔

طالبان کے وفد نمائندے شفیع اللہ اعظم نے میٹنگ سے پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مغربی ممالک سے درخواست ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر افغان شہریوں کے مسائل کا سوچا جائے اور اس کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے۔

این بی سی نیوز کے مطابق ناروے میں مذاکرات شروع ہونے سے پہلے طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ امید ہے کہ یہ سفر کئی نیک مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنے گا اور یورپ اور طالبان کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button