تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل سے فرار، عملے کی دوڑیں

لندنٜ برطانیہ میں ایک ہوٹل کی صفائی کرنے والا روبوٹ ویکیوم کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

برطانیہ کے علاقے کیمبرج کے ایک ہوٹل میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والا روبوٹ ویکیوم کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خود کار روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے واپس آنے کے بجائے باہر نکل گیا۔

عملے کو15 منٹ بعد جب روبوٹ ویکیوم کلینر کے غائب ہونے کا پتا لگا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے سوشل میڈیا پر واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اپیل کی کہ جسے بھی روبوٹ ویکیوم کلینر ملے وہ واپس کر جائے کیونکہ وہ چارجر سے چارج ہوتا ہے اور کسی دوسرے کے لئے بیکار ہے۔

سوشل میڈیا پر روبوٹ ویکیوم کلینر کے فرار کی خبر وائرل ہوگی۔ بہت سے صارفین نے روبوٹ ویکیوم کلینر کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے وہ آزادی سے لطف اٹھا رہا ہوگا۔ روبوٹ ویکیوم کلینر فرار کے اگلے روز ہوٹل کے قریب ایک جھاڑی میں الجھا ہوا برآمد ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button