تازہ ترینخبریںدنیا سے

امریکی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون وفاقی جج نامزد

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک بنگلہ دیشی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک بنگلہ دیشی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ انکی انتظامیہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس میں کہ وفاقی عدالتوں کو متنوع شکل دینا ہے۔

نصرت جہاں چوہدری نامی یہ خاتون امریکن سول لبرٹیز یونین الینائی کی لیگل ڈائریکٹر ہیں اور انھیں صدر بائیڈن نے امریکا کے ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے نامزد کیا ہے۔

اگر امریکی سینٹ نے انکی نامزدگی کی منظوری دیدی تو وہ بطور فیڈرل جج فرائض انجام دینے والی پہلی مسلمان خاتون اور بنگلہ دیشی نژاد امریکن ہوں گی۔

حالیہ مراحل میں آٹھ نامزدگیاں ہوئی ہیں، جو کہ صدر بائیڈن کے ایک برس قبل صدر بننے کے بعد سے تیرہویں نامزدگی ہوگی۔

اس طرح صدر بائیڈن اب تک 83 عدالتی نامزدگیاں کرچکے ہیں اور یہ انکی انتظامیہ کی جانب سے مزید خواتین اور مختلف نسلوں کے لوگوں کو وفاقی عدالتوں میں لگانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button