تازہ ترینخبریںسپورٹس

وادیٔ ہنزہ: پاکستانی لڑکیوں کی آئس ہاکی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

اس حوالے سے مزید لکھا گیا ہے کہ’کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے التِت کا دورہ کیا‘۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’ وینڈی گلمور نے لڑکیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آئس ہاکی میچ میں بطور ریفری بھی خدمات انجام دیں‘۔

وادیٔ ہنزہ میں جاری سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول ’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 سے پاکستانی لڑکیوں کی آئس ہاکی کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کےنام سے موجود انسٹاگرام پر ایک پیج کی جانب سے اس ایونٹ کے حوالے سے کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

اسی نے پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 میں ہونے والے لڑکیوں کے آئس ہاکی کے ایک مقابلے کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

یہ تصاویر شیئر کرتےہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’یہ ہنزہ کے علاقےالتِت میں جاری (قراقرم ونٹرلیوڈ 2022) کی جھلکیاں ہیں‘۔

اس حوالے سے مزید لکھا گیا ہے کہ’کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے التِت کا دورہ کیا‘۔

پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’ وینڈی گلمور نے لڑکیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آئس ہاکی میچ میں بطور ریفری بھی خدمات انجام دیں‘۔

اس پوسٹ کے اختتام پر لکھا گیا ہے کہ’کینیڈا کی کچھ کھلاڑیوں نے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ آئس ہاکی بھی کھیلی‘۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وادیٔ ہنزہ میں جاری اس سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول ’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 میں ہونے والے لڑکیوں کے آئس ہاکی کے اس مقابلے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

ان تصاویر اور ویڈیوز میں مقامی لڑکیوں کو کینیڈا سے آئی کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ آئس ہاکی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button