تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

نادیہ خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عام لوگوں نے بھی ان پر تنقید کی اور میزبان کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں دوسرے کے فیشن، لباس اور میک اپ پر سوال اٹھانے والی؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

نادیہ خان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ساتھ چند دن قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی گئی تھی، جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں دیگر لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی، وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

شرمیلا فاروقی نے ’دی کرنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button