تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے آئمہ بیگ کو نازیبا اشارے، ویڈیو وائرل

گلوکارہ نے گزشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

ملنگ، ڈھولا، بازی، نہ چھیڑ ملنگاں نوں، بلما بھگوڑا اور یاریاں‘ جیسے مقبول گیت گانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکارہ نے گزشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک بار پھر پنجاب کے دارالحکومت نے ان کا دل جیت لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا جب کہ کنسرٹ میں بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں۔

اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نےاشارے کرنے والے نامعلوم شخص کو جھاڑ بھی پلائی۔

گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کا ہش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sagargram1 (@sagargram1)

مذکورہ ویڈیو سے قبل گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو بھی آئمہ بیگ کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک لڑکے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو پنجاب گروپ آف کالج فیصل آباد کے میوزک کنسرٹ کی تھی، جس میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے دوران ایک لڑکے نے بدتمیزی کی تھی، جس پر گلوکارہ نےانہیں جھاڑ پلادی تھی۔

علاوہ ازیں حال ہی میں پنجاب میں ہی ایک لائیو کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کے اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button