اہم واقعاتتازہ ترینخبریں

18 جنوری کے اہم واقعات

واقعات

2005ءاقوام متحدہ کے زیر انتظام قدرتی آفات سے بچاؤ کی عالمی کانفرنس جاپان میں منعقد ہوئی
1974ء اسرائیل اور مصر کے درمیان جنگی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پایا
1968ء بنگلہ دیش کا پرچم مجیب الرحمان کو بھارت کا پرچم بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کا پرچم پاکستان کی سلامتی خلاف سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ سازش بعد ازاں اگرتلہ سازش کے نام سے مشہور ہوئی۔
1960ء ریاستہائے متحدہ اور جاپان کے درمیان دفاعی معاہدہ
1927ء-ترک پارلیمان، تاج برطانیہ،جمہوریہ فرانس ،سلطنت اطالیہ، تخت جاپان، سلطنت یونان،سلطنت رومانیہ اور سربیا ،کروشیا اور سلووینیا کے نمائندوں کے درمیان 1923 میں طے ہونے والا لوزان امن معاہدہ امریکی سینیٹ نے مسترد کر دیا مگر اس کے باوجود یہ معاہدہ قبول کیا گیا جس کے نتیجے میں جمہوریہ ترکی کی داغ بیل پڑی ۔
1919ء- جنگ عظیم اول: شکست خوردہ ممالک کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے پیرس کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ یورپ کے نقشے کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش میں دولت ِعثمانیہ کے علاقوں عرفہ، آنتیپ اور مراش کو فرانسیسیوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مغربی اناطولیہ کے علاقوں پر یونانی جارحیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں منعقدہ اس کانفرنس میں امریکہ،فرانس،برطانیہ ،اطالیہ اور مجارستان بھی شامل ہو گئے۔
1896ء ریاست ہائے متحدہ میں پہلی بار ایکس رے مشین نمائش کے لیے پیش کی گئی
1886ء-سلطنت عثمانیہ کا پرچم عثمانی منیف پاشا کی اعلی ٰتعلیم یافتہ صاحبزادی عارفہ خانم نے پہلا مسلم خواتین پر مبنی رسالہ نکالا جس میں تعلیم نسواں اور اس کی ا ہمیت کو بھرپور اجاگر کیا گیا۔اس رسالے کا نام ”شگوفہ زار“رکھا گیا تھا ۔
1778ء برطانوی مہم جو ُ کیپٹن کک نے جزیرہ ہوائی پر قدم رکھا۔جیمز کک کو نئے مقامات دریافت کرنے اور انہیں برطانوی نو آبادیاتی نظام میں لانے کا جنون تھا جن کی تلاش میں کُک نے سن 1768 میں اپنے سفر کا آغاز کیا ۔ سن 1779 میں جمیز کک ہوائی کی مقامی آبادی سے لڑتے ہوئے مارا گیا ۔
1733ء ریاستہائے متحدہ کے شہر بوسٹن میں پہلی بار برفانی ریچھ نمائش کے لیے پیش کیا گیا

وفات
1978ء ـ محمد حسن عسکری ( اردو کے معروف نقاد، افسانہ نگار، معلم، مترجم) بمقام کراچی
1955ء ـ سعادت حسن منٹو ( اردو کے شہرۂ آفاق افسانہ نگار) بمقام لاہور، پاکستان
1953ء’زیر لب’ اور ‘حرف آشنا’ کی مصنفہ اور معروف ترقی پسند شاعر جاں نثار اختر کی اہلیہ صفیہ اختر کا یوم وفات
2010ء ـ غلام ربانی آگرو (سندھی اور اردو کے ادیب، افسانہ نگار، محقق) بمقام حیدرآباد

تعطیلات و تہوار
1993ء حقوق انسانی کے علمبردار مارٹن لوتھرکنگ کی یاد میں ریاستہائے متحدہ امریکاکی تمام ریاستوں میں پہلی بار دن منایاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button