Uncategorized

کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کا تنازعہ، رد عمل آگیا

نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن سے متعلق نئے تنازعے نے جنم لیا ہے تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں، آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں جو سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’منگل کی سہ پہر، کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے موجودہ رکن رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے جو بہت صحت مندانہ اور مثبت رہی، اس ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس طرح کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔‘
وسیم خان نے مزید کہا کہ ’لازم ہے کہ ہم سب مل کر اس اسکواڈ کو مستحکم کریں اور اس کی مکمل حمایت کریں تاکہ اس کی تمام تر توجہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہوسکے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button