Uncategorized

محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار

مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے ہٹتے ہی فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق وہ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز اچانک مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔
اان کی جگہ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز کے فرائض انجام دیں گے۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ مصباح الحق نے سلیکشن معاملات میں مشاورت نہ کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اعلان کیے جانے والے اسکواڈ پر کپتان بابر اعظم نے بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر تقریباً 15 منٹ کی ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ انہوں نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات تفصیل سے بیان کردیں
محمد عامرکاکہنا تھا کہ جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو سابق کوچ مکی آرتھر اور گزشتہ منیجمنٹ نے میرے فیصلے کو سپورٹ کیا لیکن جب سے نئی منیجمنٹ آئی ہے وہ میرے پیچھے پڑ گئی، نئے بولنگ کوچ اور ہیڈ کوچ نےکہا کہ میں نے لیگز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے اور بار بار لوگوں کے ذہن میں ڈالا کہ میں نے اس وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑا ہے اور میں پیسے کے پیچھے ہوں۔
عامر نے کہا تھا ’میں نے کرکٹ میں واپسی کے بعد ایشیاکپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی دکھائی، آج بھی میں‌ ون ڈے رینکنگ میں‌ ٹاپ 10 میں‌ ہوں، دورہ نیوزی لینڈکے لیے 35کھلاڑیوں میں میرا نام نہیں آیا تو مجھے دکھ ہوا۔‘
فاسٹ بولر نے اپنے ویڈیو میں مزید کہا تھا ’احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں‌ ہے میری ریٹائرمنٹ‌ لینے کی وجہ ٹیم منیجمنٹ کا رویہ ہے، اگر عزت نہیں ملے گی تو میں وہاں نہیں رہ سکتا،ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ‌ کو آگاہ کردیا ہے، لوگ مجھ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کررہے ہیں لیکن میں‌ نے جذباتی طور پر فیصلہ نہیں‌ لیا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button