Uncategorized

چین میں بچوں کیلئے آن لائن گیمز کا دورانیہ فی ہفتہ 3 گھنٹے مقرر

چین میں بچوں پر ایک ہفتے میں 3 گھنٹے سے زیادہ آن لائن گیمز کھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
چین میں گیمنگ پلیٹ فارمز ٹین سینٹ سے نیٹ ایز سمیت دیگر کو حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو جمعے سے اتوار (ویک اینڈز پر) اور عام تعطیلات پر صرف ایک گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت دیں۔
ان نئے قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو ہفتہ بھر میں صرف 3 گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل چین میں 2019 میں بچوں کی آن لائن گیمز کا دورانیہ روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ تک محدود رکھنے کے قوانین کا اطلاق ہوا تھا۔
اس موقع پر چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایک ترجمان نے چینی میڈیا کو بتایا کہ یہ اقدام بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
اب ان قوانین کو مزید سخت کیا جارہا ہے تاکہ بچوں میں گیمنگ کی لت کی روک تھام کی جاسکے۔
چائنا نیشنل پریس اینڈ پبلیکشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نئے قوانین کو شائع کیا گیا اور آن لائن گیمنگ کمپنیوں کو مقررہ وقت سے ہٹ کر گیمنگ سروسز کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمپنیوں کو کہا گیا کہ وہ حقیقی نام کی تصدیق کے سسٹم کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔
یہ نئے اقدامات اس وقت کیے جارہے ہیں جب چین میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے علی بابا گروپ اور ٹین سینٹ ہولڈنگز کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
نیشنل پریس اینڈ پبلیکشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس کی جانب سے آن لائن گیمنگ کمپنیوں کی نگرانی بڑھائے گی تاکہ قوانین کے اطلاق کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button