Uncategorized

کرسٹیانورونالڈو کی ساڑھے4 ارب روپے تنخواہ پرواپسی

مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں چار ارب روپے نتخواہ پر واپسی ہو گئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 36 سالہ رونالڈو کی کلب واپسی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ رونالڈو کو ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے اور یہ معاہدہ 2 سال کے لیے طے ہوا ہے۔
رونالڈو اس وقت پرتگال میں موجود ہیں جہاں وہ طبی معائنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ رونالڈو نے یووینٹس کی طرف سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد مانچسٹریونائیٹڈ اور یووینٹس کے درمیان ٹرانسفر ڈیل پر اتفاق ہوگیا۔
رونالڈو اس سے پہلے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اس سے قبل اطالوی کلب جوانٹس کے منیجر نے اعلان کیا تھا کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوئنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button