Uncategorized

احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھنے کا امکان

احسان مانی کا بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کام جاری رکھنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر احسان مانی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی تھی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button