Uncategorized

بروک لیسنر کی طویل عرصے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

معروف ریسلنگ اسٹار بروک لیسنر لگ بھگ ڈیڑھ سال کی غیر حاضری کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای لوٹ آئے اور رومن رینز سے یونیورسل چیمپئن شپ لینے کے عزائم بھی ظاہر کردیئے۔
بروک لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلیم کے اختتامی مراحل میں اچانک ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپس لوٹے۔
بروک لیسنر اس وقت واپس آئے جب رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے کر یونیورسل چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا۔
میچ کے ختم ہونے کے فوری بعد جیسے ہی بروک لیسنر کا میوزک بجا تو وہاں موجود افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
رنگ میں بروک لیسنر کو اپنے سامنے دیکھ کر رومن رینز نے پسپائی اختیار کرلی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ بہت جلد ڈبلیو ڈبلیو ای کے ان دونوں سپر اسٹارز کا آمنا سامنا ہوگا۔
بروک لیسنر گزشتہ سال کے ریسل مینیا ایونٹ کے بعد سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھے۔
اس ایونٹ میں بروک لیسنر کو ڈریو میکنٹائر نے شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ سے محروم کردیا تھا۔
بروک لیسنر کی دوری کے بعد ان کے منیجر پال ہے مین اب رومن رینز کے ساتھ ہیں اور وہ بھی اپنے سابق کلائنٹ کو دیکھ کر دنگ نظر آئے۔

بروک لیسنر کی واپسی اس وقت ہوئی ہے جب ایک سابق ریسلنگ اسٹار سی ایم پنک نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی مخالف کمپنی اے ای ڈبلیو میں شمولیت اختیار کی۔
بروک لیسنر دنیا بھر میں ریسلنگ کے مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ممکنہ طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کے لیے انہیں منہ مانگا معاوضہ دیا گیا ہوگا۔
بروک لیسنر اور رومن رینز دونوں پرانے حریف ہیں اور زیادہ تر مقابلوں ٰمیں بروک لیسنر نے ان کو شکست دی ہے۔
سمر سلیم ایونٹ میں بیکی لنچ کی بھی طویل عرصے بعد واپسی ہوئی، جو بچے کی پیدائش کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھیں۔
بیکی لنچ نے واپسی کے بعد اسمیک ڈاؤن ویمن چیمپئن شپ میچ میں حریف کو محض 26 سیکنڈ میں شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button