سپورٹس

بنگلہ دیش کوشکست،افغانستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں افغانستان نے  بنگلہ دیش  کو شکست سے دوچار کر دیا

نجیب اللہ زادران کی دھواں دار بیٹنگ نے  بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔

افغانستان نےسپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کیے۔

افغانستان نے 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،

نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز بنائے  وہ آوٹ نہیں ہوئے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button