Uncategorized

8 ماہ کے بچے کا علاج، ایتھلیٹ کااولمپک میں جیتا میڈل نیلام کرنیکااعلان

پولینڈ کی ایتھلیٹ ماریا ایندرے نے 8 ماہ کے بیمار بچے کے علاج میں مالی تعاون فراہم کیلئے ٹوکیو اولمپک میں جیتا گیا سلور میڈل نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایتھلیٹ ماریا نے اعلان کیا کہ اینٹو نامی کم عمر بچے کے دل میں خرابی کے باعث اس کی سرجری ہونا ضروری ہے اور وہ اس کے لیے پہلی بار کسی فنڈنگ مہم میں شریک ہوئی ہیں جہاں انہیں ایسا درست فیصلہ کرنے میں دیر بھی نہیں لگی۔
بچے کی سرجری کے لیے 38 ہزار امریکی ڈالرز درکار تھے جس کی آدھی رقم جمع ہوچکی تھی جس پر خاتون نے اپنا میڈل نیلام کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button