سپورٹس

ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت میں سنسنی خیز ٹاکرہ

ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔27 اگست سے دبئی میں کرکٹ کا میلہ سج گیا . سری لنکا کو افغانستان کے ہاتھوں شکست فاقش سے دوچار ہونا پڑا
آج ایک نہایت اہم میچ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مقابل ہیں. میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوں گے۔یہ میچز ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کرکٹ کپ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ میزبانی سری لنکا کررہا ہے۔ یہ ایونٹ سری لنکا میں منعقد ہونا تھا وہاں کے سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقال کیا گیا ہے . ٹورنامنٹ کا 11 ستمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش، افغانستان، میزبان ملک سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں.
ان ٹیموں کو دو گروپ اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے: پاکستان،بھارت اور ہانک کانگ ہیں جبکہ گروپ بی: سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان مقابل ہیں.
ہ ہر گروپ کی سرفہرست دو ،دو ٹیمیں اگلا راؤنڈ (سپر فور) کھیلیں گی۔ سپر فور کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں جگہ پائیں گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button