Uncategorized

قومی ٹیم کی فتح پر پاکستانی نوٹنگھم کی سڑکوں پر نکل آئے

پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کے لیے نوٹنگھم کی سڑکوں پر نکل آئے۔
پاکستانیوں نے نوٹنگھم میں میچ کے بعد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا، شائقین کرکٹ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے نظر آئے۔
اس موقع پر مداحوں نے پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے، جبکہ شائقین کرکٹ سڑکوں پر رقص کے ساتھ ساتھ سیٹیاں بھی بجاتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرادیا۔ 233 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انگلش ٹیم 201 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد بولنگ میں بھی اچھا آغاز کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرا دی، جس کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم نے جلد حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button