سپورٹس

پاکستان کی شاندار بیٹنگ، نیدر لینڈ کو 315 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈ کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دے دیا۔
روٹر ڈیم کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ان کے علاوہ کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈ کے بولر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
اسکواڈ میں شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button