سپورٹس

پاکستان اور بھارت کا ٹاکرہ، کرکٹ شائقین ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس

پاکستان اور بھارت کرکٹ کے روائتی حریف ہیں دنیا بھر میں ان دونوں ٹیموں کا میچ نہایت شوق کے ساتھ دیکھا جاتا ہے
ان دنوں کرکٹ میں ایشیا کپ کا میدان لگ رہا ہے ۔ پاکستان اور بھارت28 اگست کو ایک دوسرے کے سامنے ہونگے
کرکٹ کے شائقین کو میچ سے پہلے ٹکٹوں کے ملنے کا انتظار تھا جیسے ہی ٹکٹ کھلنے کا پتہ چلا کرکٹ کے دیوانے جو ق در جوق ٹکٹیں لینے پہنچ گئے اور صرف تین گھنٹے کے اندر ہی ٹکٹیں ختم ہو گئیں
جب کہ ایک جم غفیر کو ناکام لوٹنا پڑا۔آن لائن یا دستی جس نے پہل کی وہی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوا۔
ٹکٹوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے کہا ہے پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہو جائیں گی۔
ایشیا کپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button