سپورٹس

سرفراز احمد نصاب میں شامل ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حالاتِ زندگی سکول کے نصاب میں شامل کرلیے گئے۔
سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے حالاتِ زندگی چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں شامل کیے گئے ہیں۔ وہ یہ سوچ کر ہی بہت زیادہ خوش ہیں کہ ان کے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے حالاتِ زندگی پڑھیں گے۔ اس سے زیادہ فخر کا لمحہ کوئی ہونہیں سکتا جس پر وہ اللہ تعالی کی شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button